QR CodeQR Code

کراچی، عدالت نے اسکریپ ڈیلر کے قاتل کو سزائے موت سنا دی

5 Apr 2021 20:06

پولیس کا کہنا ہے کہ سمیر نے فرار ہونے کے دوران دکاندار پر فائرنگ کر دی تھی۔ ملزم کے حملے میں دوسرا شخص سجاد بھی زخمی ہوا تھا جس نے مجرم سمیر کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کی مقامی عدالت نے اسکریپ ڈیلر کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت سنا دی۔ ملزم سمیر پر قتل اور ڈکیتی کے الزام میں 10 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ عدالت نے ملزم سمیر کو 19 جولائی 2020ء کو بلال کالونی میں دکان پر ڈاکہ ڈالنے کے دوران سکریپ ڈیلر اعجاز کو قتل کرنے کا مجرم قرار دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سمیر نے فرار ہونے کے دوران دکاندار پر فائرنگ کر دی تھی۔ ملزم کے حملے میں دوسرا شخص سجاد بھی زخمی ہوا تھا جس نے مجرم سمیر کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 925422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925422/کراچی-عدالت-نے-اسکریپ-ڈیلر-کے-قاتل-کو-سزائے-موت-سنا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org