QR CodeQR Code

اگلے ایک ہفتے تک نئی معاشی ٹیم سامنے آجائے گی، کامران خان کا دعویٰ

5 Apr 2021 20:17

اپنے ویڈیو پیغام میں کامران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے امور، سیکرٹری خزانہ اور ریونیو کی ذمہ داری ڈاکٹر وقار مسعود کو دی جائے گی، مرکزی معاشی، مالیاتی اور کاروباری امور کا فیصلہ کارپوریٹ سیکٹر کے اہم لیڈرز پر مشتمل ٹیم کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے ایک ہفتے تک نئی معاشی ٹیم سامنے آجائے گی۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے کلیدی فیصلہ سازوں کے ساتھ مل کر اہم فیصلہ کیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کامران خان نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو خزانہ، ریونیو اور معیشت کے کلیدی امور سونپے جائیں گے، ان کے سلک بینک فراڈ سے متعلق معاملات اگلے دو سے تین روز میں حل ہوجائیں گے جبکہ رینٹل پاور کیسز میں وہ پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔

کامران خان کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے امور، سیکرٹری خزانہ اور ریونیو کی ذمہ داری ڈاکٹر وقار مسعود کو دی جائے گی، مرکزی معاشی، مالیاتی اور کاروباری امور کا فیصلہ کارپوریٹ سیکٹر کے اہم لیڈرز پر مشتمل ٹیم کرے گی۔ محمد علی ٹپا، سلطان علی الانہ، عارف حبیب، آصف قریشی، شمشاد اختر، سلیم رضا، ڈاکٹر سلمان شاہ، ڈاکٹر رضوان امجد، ڈاکٹر اعجاز اور عابد سلیم سلہری معاشی اور سوشل ان پٹ دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 925432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925432/اگلے-ایک-ہفتے-تک-نئی-معاشی-ٹیم-سامنے-آجائے-گی-کامران-خان-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org