QR CodeQR Code

خیبرپختونخوا، میڈیکل کے طلباء کیلئے کرونا ویکسین لازمی قرار

5 Apr 2021 20:29

محکمہ اعلٰی تعلیم نے نوٹیفیکیشن میں تمام طلبا کو 3 ہفتوں میں ویکسین لگانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ویکسین کے بعد تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلباء کے علاوہ میڈیکل کالجوں کے ٹیچرز اور عملے کو بھی ویکسین لگوانی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا میں میڈیکل کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں کرونا ویکسین سے مشروط کرتے ہوئے میڈیکل کے طلبا کے لیے کرونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی۔ محکمہ اعلٰی تعلیم نے نوٹیفیکیشن میں تمام طلبا کو 3 ہفتوں میں ویکسین لگانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ویکسین کے بعد تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلباء کے علاوہ میڈیکل کالجوں کے ٹیچرز اور عملے کو بھی ویکسین لگوانی ہوگی۔ کرونا ویکسین پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا میں میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجوں کو بلا معاوضہ فراہم کیے جائیں گے۔
واضح رہے کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد صوبے کے متعدد حصوں میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے تھے۔ ماہرین کے مطابق مہلک وائرس کی تیسری لہر کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 925436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925436/خیبرپختونخوا-میڈیکل-کے-طلباء-کیلئے-کرونا-ویکسین-لازمی-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org