QR CodeQR Code

پی ڈی ایم کا جسم مردہ ہو چکا اور روح پرواز کرچکی

پنجاب ڈیڑھ ارب روپے کی ویکسین خود خریدے گا، فردوس عاشق اعوان

5 Apr 2021 20:48

معاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب فردوس عاشق اعوان کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں 27 ویکسینیشن سینٹر کام کر رہے ہیں، شہریوں کی سہولت کیلئے ویکسی نیشن کے مزید سینٹر کھولے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو مصنوعی سانس پر زندہ رکھنے کی کوشش کی گئی، پی ڈی ایم کا جسم مردہ ہوگیا ہے اور روح پرواز کرچکی ہے۔ معاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب فردوس عاشق اعوان کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں 27 ویکسینیشن سینٹر کام کر رہے ہیں، شہریوں کی سہولت کیلئے ویکسینیشن کے مزید سینٹر کھولے جا رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے، پنجاب ڈیڑھ ارب روپے کی ویکسین خود خریدے گا، پہلے مرحلے میں طبی عملے اور بزرگ شہریوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب ویکسی نیشن سینٹر کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو مصنوعی سانس پر زندہ رکھنے کی کوشش کی گئی، پی ڈی ایم کا جسم مردہ ہو چکا اور روح پرواز کرچکی ہے۔ ڈاکٹر عدنان کا بیماریوں سے متعلق ریکارڈ سب کے سامنے ہے، سینیٹ فلور پر پیپلزپارٹی اور نون لیگ کی راہیں جدا ہو گئی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 925438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925438/پنجاب-ڈیڑھ-ارب-روپے-کی-ویکسین-خود-خریدے-گا-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org