QR CodeQR Code

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا احتجاج کرنا انکا جمہوری حق ہے، شہلا رضا

5 Apr 2021 20:57

کراچی کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کے موقع پر اپنے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے اس معاملے پر حساس اداروں کو آن بورڈ لیا ہے، جن لاپتہ افراد کے نام اہل خانہ نے بتائے ان کو بہت جلد بازیاب کروایا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ ملت تشیع کے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا دھرنا مزار قائد کے سامنے چوتھے روز بھی جاری رہا۔ دھرنے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور صوبائی وزیر شہلا رضا اور مشیر وزیراعلیٰ سندھ وقار مہدی نے رہنماؤں اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کی۔ اس موقع پر پی پی پی رہنما ڈاکٹر شہلا رضا کا شرکائے دھرنے سے خطاب میں کہنا تھا کہ شہر میں افراد کا اس طریقہ سے مسنگ ہونا تشویش کا باعث ہیں، آپ لوگوں کو یقین دلواتی ہوں کہ آپ لوگوں کی آواز بلند کروں گی، کچھ افسران نے پہلے کچھ لوگوں کو بازیاب کروایا اور اب واپسی انہی افسران کو لانا ہے، لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا احتجاج کرنا جمہوری حق ہے، سندھ حکومت نے اس معاملے پر حساس اداروں کو آن بورڈ لیا ہے، جن لاپتہ افراد کے نام آج اہل خانہ نے بتائے ان کو بہت جلد بازیاب کروایا جائیگا، لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہوں اور ان کے درد کو محسوس کرتی ہوں، اگر مسنگ پرسنز پر کوئی الزامات ہیں تو انہیں کورٹ میں پیش کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 925440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925440/لاپتہ-افراد-کے-اہل-خانہ-کا-احتجاج-کرنا-انکا-جمہوری-حق-ہے-شہلا-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org