QR CodeQR Code

لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنا انہیں بازیاب کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے، فاروق ستار

5 Apr 2021 21:02

کراچی دھرنے سے خطاب میں ایم کیو ایم تنظیم بحالی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ آج چوتھی مرتبہ شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ سڑکوں پر اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاج کر رہے ہیں، مسنگ پرسنز کا معاملہ ریاست اور ریاستی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔


ایم کیو ایم تنظیم بحالی تحریک کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار مسنگ پرسنز کے دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا۔ احتجاجی دھرنے سے ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج چوتھی مرتبہ شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ سڑکوں پر اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاج کر رہے ہیں، مسنگ پرسنز کا معاملہ ریاست اور ریاستی اداروں پر سوالیہ نشان ہے، لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنا انہیں بازیاب کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں حکومت میں آنے کے بعد مسنگ پرسنز کے مسئلے کو حل نہیں کرتیں، مسئلے پر حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے، ریاست عوام کے بنیادی حقوق کی پاسداری کرے، مسنگ پرسنز کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتا ہوں، حکومت لاپتہ افراد کی دادا رسی کرے، ملک کے محب وطن نوجوانوں کا لاپتہ ہونا دنیا بھر میں ملک کی جگ ہنسائی ہے، دنیا بھر میں لاپتہ افراد کے معاملے پر ملک کے آئین و حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 925441

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925441/لاپتہ-افراد-کا-معاملہ-حل-کرنا-انہیں-بازیاب-کرانا-حکومت-کی-ذمہ-داری-ہے-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org