QR CodeQR Code

روسی وزیر خارجہ کل دو روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچیں گے

5 Apr 2021 22:43

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر خارجہ کل دو روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچیں گے. دو طرفہ ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون اور اعتماد کی فضامیں اضافہ ہوا ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 925455

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925455/روسی-وزیر-خارجہ-کل-دو-روزہ-اہم-دورے-پر-پاکستان-پہنچیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org