QR CodeQR Code

نگر، سرکاری دفاتر کو دیگر اضلاع میں منتقل کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

5 Apr 2021 22:47

مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر سرکاری دفاتر کو دیگر اضلاع منتقل کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو سولہ اپریل سے احتجاجی تحریک کا آغاز کرینگے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع نگر سے سرکاری دفاتر کو دوسرے اضلاع منتقل کرنے کیخلاف تھول نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے شاہراہ قراقرم کو بند کر دیا، نگر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں لوگوں نے تھول نگر کے مقام پر شاہراہ قراقرم بند کرکے احتجاجی دھرنا دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ماڈل سٹڈی سنٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، پاسپورٹ آفس اور نادر کے ضلعی دفاتر کی دوسرے اضلاع میں منتقلی نگر کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے، ضلع نگر سے سرکاری دفاتر کی بلاجواز منتقلی سے مقامی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ مظاہرے سے سابق وزیر خزانہ محمد علی اختر، سابق پی پی علما ونگ کے صدر عارف حسین عرفانی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر سرکاری دفاتر کو دیگر اضلاع منتقل کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو سولہ اپریل سے احتجاجی تحریک کا آغاز کرینگے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 925458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925458/نگر-سرکاری-دفاتر-کو-دیگر-اضلاع-میں-منتقل-کرنے-کیخلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org