QR CodeQR Code

مقامی زبانوں کو نصاب کا حصہ بنایا جائے، اراکین جی بی اسمبلی کا مطالبہ

5 Apr 2021 23:10

وزیر زراعت کاظم میثم نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان ادبی بورڈ کے قیام پر مشاورت ہو رہی ہے۔ مقامی زبانوں کے تحفظ اور انہیں نصاب میں شامل کرنے کیلئے اس بورڈ کو فنکشنل کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومتی و اپوزیشن ممبران اسمبلی نے گلگت بلتستان کی مقامی زبانوں کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس سلسلے میں جلد اقدامات اٹھائے۔ پیر کے روز پری بجٹ سیشن کے دوران پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی سعدیہ دانش نے اس معاملے کو ایوان میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں میں مقامی زبانوں کو باقاعدہ نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کی معدوم ہوتی زبانوں کو تحفظ دینے کیلئے حکومت انہیں نصاب میں شامل کرے۔ وزیر زراعت کاظم میثم نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان ادبی بورڈ کے قیام پر مشاورت ہو رہی ہے۔ مقامی زبانوں کے تحفظ اور انہیں نصاب میں شامل کرنے کیلئے اس بورڈ کو فنکشنل کرنے کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ مقامی زبانوں کا مسئلہ اہم ہے، اسے ہلکا نہ لیا جائے، کے پی کے نے تمام مقامی زبانوں کو نصاب کا حصہ بنایا۔ پچھلی حکومت نے تھوڑا کام کیا لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مقامی زبانوں کا تحفظ ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 925459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925459/مقامی-زبانوں-کو-نصاب-کا-حصہ-بنایا-جائے-اراکین-جی-بی-اسمبلی-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org