QR CodeQR Code

اسلام آباد ہائیکورٹ، حزب التحریر کے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے خفیہ اداروں سے جواب طلب

17 Aug 2011 15:56

اسلام ٹائمز:درخواست گزار نوید مختار کے لاپتہ بھائی ڈاکٹر عبدالوحید کی بازیابی کیلئے دائر درخواست میں اس کے وکیل عمر حیات نے موقف اپنایا کہ میرے موکل کو خفیہ ایجنسیوں نے اٹھا کر کسی نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا، بعد ازاں نوید مختار کو رہا کر دیا جبکہ ڈاکٹر عبدالوحید کو ابھی تک رہا نہیں کیا گیا


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم حزب التحریر کے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی پی او رحیم یار خان کو جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت منگل تک کیلئے ملتوی کر دی۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نوید مختار کے لاپتہ بھائی ڈاکٹر عبدالوحید کی بازیابی کیلئے دائر درخواست میں اس کے وکیل عمر حیات نے موقف اپنایا کہ میرے موکل کو خفیہ ایجنسیوں نے اٹھا کر کسی نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا، بعد ازاں میرے موکل نوید مختار کو رہا کر دیا گیا جبکہ اسکے بھائی ڈاکٹر عبدالوحید کو ابھی تک رہا نہیں کیا گیا۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد منگل تک کیلئے تمام خفیہ اداروں اور پولیس کو جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔


خبر کا کوڈ: 92546

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/92546/اسلام-آباد-ہائیکورٹ-حزب-التحریر-کے-لاپتہ-افراد-کی-بازیابی-کیلئے-خفیہ-اداروں-سے-جواب-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org