QR CodeQR Code

سی ٹی ڈی لاہور کی کامیاب کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار

5 Apr 2021 23:18

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے 40 پابندی شدہ کتابیں، دہشتگردی کے فنڈز اور داعش کی 2 رسیدیں بھی برآمد کی گئیں۔ گرفتار دہشتگردوں میں ضیاء الرحمان، اشتیاق، عبدالرحمان، ملک کاشف اور نظیف اللہ شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) لاہور ریجن نے بھٹہ چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ سی ٹی ڈی اعلامیے کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں سے نفرت انگیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد لوگوں میں نفرت انگیز مواد تقسیم کر رہے تھے اور اپنی تنظیم کیلئے فنڈز جمع کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے 40 پابندی شدہ کتابیں، دہشتگردی کے فنڈز اور داعش کی 2 رسیدیں بھی برآمد کی گئیں۔

گرفتار دہشتگردوں میں ضیاء الرحمان، اشتیاق، عبدالرحمان، ملک کاشف اور نظیف اللہ شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی اعلامیے کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی سی ٹی ڈی لاہور نے ایک کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا، جن میں سے ایک دہشتگرد محب اللہ کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ محب اللہ ریڈ بُک میں شامل تھا، دوسرے دہشتگرد کا نام حنیف طیب ہے، دہشت گردوں کو گلشن راوی بند روڈ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 925460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925460/سی-ٹی-ڈی-لاہور-کی-کامیاب-کارروائی-5-مبینہ-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org