QR CodeQR Code

سبی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، مطلوب دہشتگرد حلیم ہلاک، 4 افراد گرفتار

5 Apr 2021 23:06

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق علاقے میں دو مطلوب دہشت گردوں ہزار خان اور حلیم کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر کاروائی کی، مطلوب دہشت گردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف ایک رائفل کے علاوہ IEDs میں استعمال ہونے والا مواد کو قبضے میں لیا۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے بختیار آباد گوڑی میں ایک آپریشن کے دوران مطلوب دہشتگرد حلیم کو ہلاک جبکہ اسکے 4 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق علاقے میں دو مطلوب دہشت گردوں ہزار خان اور حلیم کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر کاروائی کی، مطلوب دہشت گردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف ایک رائفل کے علاوہ IEDs میں استعمال ہونے والا مواد کو قبضے میں لیا۔ ہلاک دہشتگرد آئی ای ڈی کے ذریعے ایک خاتون کو شہید کرنے اور دو لڑکیوں کو زخمی کرنے کے علاوہ IEDs کے مختلف سنگین دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھا۔ ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا، جس میں تین دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا اور ایف آئی آر سبی تھانے میں درج کرا دی گئی۔
 


خبر کا کوڈ: 925477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925477/سبی-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-مطلوب-دہشتگرد-حلیم-ہلاک-4-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org