QR CodeQR Code

پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے

6 Apr 2021 00:10

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں اور جواب مانگا ہے کہ آپ نے حکومتی جماعت سے ووٹ کیوں حاصل کئے۔


اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔ پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شوکاز نوٹسز جاری کرکے پیپلز پارٹی سے جواب مانگا ہے کہ آپ نے حکومتی ارکان کا ووٹ کیوں حاصل کیا۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پی ڈی ایم میں خلیج مزید وسیع ہوگئی، سینیٹ میں اپوزیشن کے دو علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد ہوئے۔ ایوان بالا کے اجلاس سے پہلے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے کمرے میں آزاد اپوزیشن کی جماعتوں کا مسلم لیگ نون کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ نون، جے یو آئی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل کے سینیٹرز شریک ہوئے۔ شاہد خاقان عباسی، مشاہد حسین سید، مولانا عبدالغفور حیدری، طاہر بزنجو کے علاوہ مصدق ملک، کامران مرتضی، مولانا عطاالرحمٰن سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں اور جواب مانگا ہے کہ آپ نے حکومتی جماعت سے ووٹ کیوں حاصل کئے۔ آزاد اپوزیشن سینیٹرز کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی پہنچ گئے اور انہوں نے آزاد اپوزیشن کے سینیٹرز سے ملاقات کی۔ دوسری جانب سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں اجلاس کی کارروائی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 925478

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925478/پی-ڈی-ایم-نے-پیپلز-پارٹی-اور-اے-این-کو-شوکاز-نوٹس-جاری-کردیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org