QR CodeQR Code

گرینڈ الائنس کی مرکزی کال پر بلوچستان بھر میں احتجاج، سڑکیں بند

5 Apr 2021 23:50

سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ سمیت 17 نکاتی مطالبات حکومت کو پیش کر دیئے۔ آج بلوچستان بھر کی شاہراہوں کو سرکاری ملازمین کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان بھر کے سرکاری ملازمین کا احتجاج 9 روز سے صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں جاری ہے۔ سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ سمیت 17 نکاتی مطالبات حکومت کو پیش کر دیئے۔ آج بلوچستان بھر کی شاہراہوں کو سرکاری ملازمین کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیا گیا ہے۔ گرینڈ الائنس کی مرکزی کال پر حب، لسبیلہ، سونمیانی، قلات، ڈیرہ مراد جمالی، خضدار زیرو پوائنٹ، سبی، مستونگ، نوشکی، کوہلو، قلعہ سیف اللہ، نصیرآباد، خاران، واشک، چاغی سمیت دیگر مقامات سے بند کر دیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 925480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925480/گرینڈ-الائنس-کی-مرکزی-کال-پر-بلوچستان-بھر-میں-احتجاج-سڑکیں-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org