0
Tuesday 6 Apr 2021 09:52

بنگلا دیش میں پرتشدد مظاہرے

بنگلا دیش میں پرتشدد مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ بنگلادیش میں کورونا پابندیوں پر عمل درآمد پر پولیس کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔ ضلع فرید پور میں پولیس کے تشدد سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع پر لوگوں نے تھانے پر حملہ کر دیا، مشتعل افراد نے ایک مکان اور 2 گاڑیاں بھی جلا دیں۔ پرتشدد مظاہروں کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ یاد رہے کہ بنگلا دیش میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے کے باعث حکومت نے گزشتہ روز سے ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ بنگلا دیش میں کورونا وائرس سے 9155 اموات جبکہ 6 لاکھ 24 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 925537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش