0
Tuesday 6 Apr 2021 09:56

پاکستان میں کورونا وائرس سے 103 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس سے 103 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹے ہلاکت خیز رہے جس میں 103 افراد وائرس سے انتقال کر گئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46665 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3953 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 103 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.47 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14924 ہو گئی اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 96184 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 63102 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2198 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 618158 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 925541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش