QR CodeQR Code

پیوٹن نے 2036ء تک اپنے صدر رہنے کی راہ ہموار کر لی

6 Apr 2021 10:03

گزشتہ سال صدارتی مدت کے قانون میں تبدیلی کیلئے روسی عوام سے ریفرنڈم میں منظوری لی گئی تھی اور نئے قانون کا بل گزشتہ ماہ ہی روسی پارلیمان میں بھی منظور کر لیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدارتی مدت سے متعلق نئے قانون پر دستخط کر دیے۔ نئے قانون کے تحت چوتھی بار روس کے صدر بننے والے ولادیمیر پیوٹن پانچویں اور چھٹی بار بھی صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ چوتھی بار روس کا صدر منتخب ہونے والے پیوٹن کی مدت صدارت 2024ء میں ختم ہو رہی ہے، پیوٹن 1999ء سے 2008ء تک دو بار روس کے صدر رہے، اس کے بعد 2012ء اور 2018ء میں صدارتی انتخاب جیت کر تیسری اور چوتھی بار روس کے صدر بنے ہیں۔ نئے قانون کے تحت روس میں اگلی دو مدت کیلئے ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھی منتخب ہونے کی صورت میں پیوٹن 2036ء تک روس کے صدر رہ سکتے ہیں۔ گزشتہ سال صدارتی مدت کے قانون میں تبدیلی کیلئے روسی عوام سے ریفرنڈم میں منظوری لی گئی تھی اور نئے قانون کا بل گزشتہ ماہ ہی روسی پارلیمان میں بھی منظور کر لیا گیا تھا۔ روسی آئین کے مطابق کوئی بھی شخص صرف دو بار ہی 6،6 سال کی مدت کیلئے صدارت کے عہدے پر رہ سکتا تھا تاہم اب مذکورہ آئینی اصلاحات میں پیوٹن کے عہدہ صدارت پر رہنے کی مدت کو صفر کر دیا گیا ہے لہٰذا وہ مزید 2 بار عہدہ صدارت پر براجمان ہونے کے اہل ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 925549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925549/پیوٹن-نے-2036ء-تک-اپنے-صدر-رہنے-کی-راہ-ہموار-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org