QR CodeQR Code

لاہور اور بھکر سے کالعدم تنظیم کے 6 مبینہ دہشتگرد گرفتار

6 Apr 2021 12:03

رجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور میں بھٹہ چوک کے قریب کالعدم تنظیم داعش کے 5 دہشتگرد نزیف اللہ، ضیا الرحمٰن، اشتیاق، عبدالرحمٰن بٹ اور ملک کاشف کو گرفتار کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے لاہور سے 5 اور بھکر سے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور میں بھٹہ چوک کے قریب کالعدم تنظیم داعش کے 5 دہشتگرد نزیف اللہ، ضیا الرحمٰن، اشتیاق، عبدالرحمٰن بٹ اور ملک کاشف منافرت پر مبنی لٹریچر تقسیم اور اپنی تنظیم کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے، ملزمان سے چندے کی رسیدیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ اس کے علاوہ بھکر سے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا دہشتگرد ابوذر بھی  پکڑا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 925579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925579/لاہور-اور-بھکر-سے-کالعدم-تنظیم-کے-6-مبینہ-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org