0
Tuesday 6 Apr 2021 12:03

لاہور اور بھکر سے کالعدم تنظیم کے 6 مبینہ دہشتگرد گرفتار

لاہور اور بھکر سے کالعدم تنظیم کے 6 مبینہ دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے لاہور سے 5 اور بھکر سے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور میں بھٹہ چوک کے قریب کالعدم تنظیم داعش کے 5 دہشتگرد نزیف اللہ، ضیا الرحمٰن، اشتیاق، عبدالرحمٰن بٹ اور ملک کاشف منافرت پر مبنی لٹریچر تقسیم اور اپنی تنظیم کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے، ملزمان سے چندے کی رسیدیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ اس کے علاوہ بھکر سے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا دہشتگرد ابوذر بھی  پکڑا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 925579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش