0
Tuesday 6 Apr 2021 12:43

پاکستان، 9 لاکھ 36 ہزار سے زائد شہریوں کی ویکسی نیشن مکمل

پاکستان، 9 لاکھ 36 ہزار سے زائد شہریوں کی ویکسی نیشن مکمل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 36ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداوشمار کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن 3اپریل سے جاری ہے، 65 سال اور زائد عمر کے افراد قریبی سینٹر سے ان اسپاٹ رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق 60 سے 64 سال والے افراد رجسٹریشن کے بعد ویکسی نیشن کرا سکتے ہیں جب کہ  50 سے 59 سال کی عمر کے افراد ویکسی نیشن کیلیے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے غیر ملکی شہریوں کی بھی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق غیر ملکی ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 925588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش