0
Tuesday 6 Apr 2021 14:05

لاڑکانہ، فائرنگ سے جے یو آئی رہنما بیٹے سمیت شدید زخمی

لاڑکانہ، فائرنگ سے جے یو آئی رہنما بیٹے سمیت شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں جے یو آئی رہنما پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، حملے میں جے یو آئی کے رہنما عبدالقادر سیال اور ان کا بیٹا عبد العزیز سیال شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاڑکانہ کے علاقے وگھن میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے جے یو آئی کے رہنما عبدالقادر سیال کی گاڑی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں عبدالقادر سیال اور ان کا بیٹا عبد العزیز سیال شدید زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے چانڈکا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اہلخانہ کے مطابق جے یو آئی رہنما عبدالقادر سیال اور بیٹا عبدالعزيز سیال رتوڈیرو سے کراچی جاتے ہوئے حملے میں زخمی ہوئے، ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے۔ پوليس نے واقعے کی تفتيش شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی مخالف اتحاد بنا لیا، اس حوالے سے جے یو آئی نے تحریک انصاف، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور ضلع میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جے یو آئی نے لاڑکانہ میں پی پی کے خلاف بنائے جانے والے عوامی اتحاد میں پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے علاوہ قوم پرست تنظیموں کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دی۔ لاڑکانہ عوامی اتحاد میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما اللہ بخش انڑ اور رہنما امیر بخش بھٹو، جبکہ جی ڈی اے کے رہنما صفدر عباسی اور معظم عباسی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 925599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش