QR CodeQR Code

پنشن نہ دی تو سندھ کابینہ کی تنخواہیں بند کرنیکا حکم دیا جائیگا، ہائیکورٹ

6 Apr 2021 16:18

ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوتا، وزیر زراعت اور سیکریٹری کی تنخواہیں بند رہیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن جاری نہ کرنے پر اہم فیصلہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن جاری نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس آفتاب گورڑ پر مشتمل سنگل بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر عدالت نے وزیر زراعت سندھ اور سیکریٹری کی تنخواہیں جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی اور ریمارکس دیئے کہ اگر آئندہ سماعت پر سکھر مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن جاری نہیں کی گئیں تو سندھ کابینہ کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم دیا جائیگا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوتا، وزیر زراعت اور سیکریٹری کی تنخواہیں بند رہیں گی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی زراعت کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 925621

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925621/پنشن-نہ-دی-سندھ-کابینہ-کی-تنخواہیں-بند-کرنیکا-حکم-دیا-جائیگا-ہائیکورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org