0
Tuesday 6 Apr 2021 17:02

یوکرائن میں روسی سفارت خانے پر حملہ/ سفیر طلب

یوکرائن میں روسی سفارت خانے پر حملہ/ سفیر طلب
اسلام ٹائمز۔ روس اور یوکرائن کے مابین کشیدگی میں اضافے کے بعد کیف میں روسی سفارت خانے پر حملہ ہوا اور ایک سفارتی گاڑی کو نذر آتش کردیا گیا۔ ماسکو نے روس میں یوکرائن کے کمشنر کو طلب کیا ہے۔ ریٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے مابین کل کے واقعات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یوکرائن نے ایسا راستہ اختیار کیا ہے جس سے خطے میں بحری جہازوں کی عام نقل و حرکت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں اور یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ بحیرہ ازوف میں روسی پانیوں میں یوکرائن کے تین بحری جہازوں کے داخلے اور یوکرین کے اشتعال انگیز اقدامات کے بعد خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے۔ علاقائی مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین براہ راست تصادم کا امکان پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 925627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش