QR CodeQR Code

اسرائیل القدس میں انتخابات کے راستے میں رکاوٹ ہے، رام اللہ

6 Apr 2021 17:23

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو یروشلم میں انتخابات کے انعقاد کو قبول کرنے پر مجبور کرنے کے لئے عالمی برادری کو باضابطہ خطوط ارسال کیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے انتخابات کے انعقاد کے لئےعالمی برادری کو سرکاری خطوط بھیجنے کا اعلان کیا۔ القدس العربی نامی اخبار نے فلسطینی چیف ایگزیٹو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یہ خط اقوام متحدہ، یورپی یونین، امریکہ اور روس کو بھیجے گئے ہیں۔ قدس شہر میں صہیونی حکومت کی انتخابات میں رکاوٹ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ پہلے سے طے شدہ معاہدوں پر اسرائیلی حکومت کو مجبور کرنے کے لئے مداخلت کریں۔ فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم نے تاکید کی ہے کہ ان معاہدوں کے مطابق صہیونی حکومت پر لازم ہے کہ وہ یروشلم شہر میں موجود فلسطینیوں کو فلسطینی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے۔ اشتیہ نے مزید کہا کہ یروشلم میں انتخابات کے بارے میں تمام فلسطینی جماعتوں کے اصرار پر اسرائیلی حکومت پر بین الاقوامی دباؤ ڈالا جائے گا تاکہ وہ ان انتخابات میں یروشلم کے عوام کی شمولیت کو قبول کرے۔

یاد رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے دسمبر کے آخر میں پارلیمانی (قانون ساز اسمبلی)، صدارتی اور قومی مشاورتی اسمبلی کے انتخابات کے لئے تاریخ مقرر کی تھی۔ اپنے صدارتی حکم میں محمود عباس نے اعلان کیا تھا کہ پارلیمانی انتخابات 22 مئی 2021 جبکہ سال جاری میں 31 جولائی کو صدارتی انتخابات اور 31 اگست کو قومی اسمبلی کے انتخابات منعقد ہوں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 925635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925635/اسرائیل-القدس-میں-انتخابات-کے-راستے-رکاوٹ-ہے-رام-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org