0
Tuesday 6 Apr 2021 17:23

اسرائیل القدس میں انتخابات کے راستے میں رکاوٹ ہے، رام اللہ

اسرائیل القدس میں انتخابات کے راستے میں رکاوٹ ہے، رام اللہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے انتخابات کے انعقاد کے لئےعالمی برادری کو سرکاری خطوط بھیجنے کا اعلان کیا۔ القدس العربی نامی اخبار نے فلسطینی چیف ایگزیٹو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یہ خط اقوام متحدہ، یورپی یونین، امریکہ اور روس کو بھیجے گئے ہیں۔ قدس شہر میں صہیونی حکومت کی انتخابات میں رکاوٹ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ پہلے سے طے شدہ معاہدوں پر اسرائیلی حکومت کو مجبور کرنے کے لئے مداخلت کریں۔ فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم نے تاکید کی ہے کہ ان معاہدوں کے مطابق صہیونی حکومت پر لازم ہے کہ وہ یروشلم شہر میں موجود فلسطینیوں کو فلسطینی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے۔ اشتیہ نے مزید کہا کہ یروشلم میں انتخابات کے بارے میں تمام فلسطینی جماعتوں کے اصرار پر اسرائیلی حکومت پر بین الاقوامی دباؤ ڈالا جائے گا تاکہ وہ ان انتخابات میں یروشلم کے عوام کی شمولیت کو قبول کرے۔

یاد رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے دسمبر کے آخر میں پارلیمانی (قانون ساز اسمبلی)، صدارتی اور قومی مشاورتی اسمبلی کے انتخابات کے لئے تاریخ مقرر کی تھی۔ اپنے صدارتی حکم میں محمود عباس نے اعلان کیا تھا کہ پارلیمانی انتخابات 22 مئی 2021 جبکہ سال جاری میں 31 جولائی کو صدارتی انتخابات اور 31 اگست کو قومی اسمبلی کے انتخابات منعقد ہوں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 925635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش