QR CodeQR Code

بحرین کی جیلوں میں کرونا کا راج/ عوامی مظاہرے

6 Apr 2021 17:47

بحرین کے عوام نے ملک کے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرے کیے۔


اسلام ٹائمز۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند دنوں سے جاری مظاہروں کے سلسلے میں بحرینی عوام نے قیدیوں کی رہائی کے لئے مسلسل چوتھے دن بھی ملک کے مختلف حصوں میں ریلیاں نکالیں۔ اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے ملک کی جیلوں میں کرونا کے پھیلاو کی وجہ سے قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ بحرین کی حزب اختلاف کے مطابق حکومت قیدیوں میں امراض قلب کو فروغ دے رہی ہے اور اپنے مخالفین کو شکست دینے کیلئے اس نئے طریقہ پر عمل پیرا ہے۔

الدراز، ابو صبیع، ستیرہ، السنابیس، الدیر اور النویدارت اضلاع میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں اور مظاہرین نے الخلیفہ حکومت کی طرف سے ملک کی جیلوں میں کرونا کے مریض قیدیوں کی تعداد کے بارے میں خبروں کی سنسرشپ کی مذمت کی۔ بحرین میں 14 فروری 2011 سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران گیارہ ہزار سے زیادہ بحرینی باشندوں کو بے بنیاد الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ متعدد مخالفین سے ان کی شہریت بھی سلب کر لی گئی ہے۔
 
 
یمن الیوم کی ویڈیو رپورٹ


خبر کا کوڈ: 925637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925637/بحرین-کی-جیلوں-میں-کرونا-کا-راج-عوامی-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org