QR CodeQR Code

کراچی، حلقہ این اے 249 ضمنی الیکشن کیلئے ووٹرز کی تفصیلات جاری

6 Apr 2021 18:55

فہرست میں بتایا گیا ہے کہ حلقہ این اے 249 میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 935 ہے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار 656، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 935 ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 249 ضمنی الیکشن کیلئے ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن برائے حلقہ این اے 249 کی انتخابی فہرستوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ حلقہ این اے 249 میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 935 ہے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار 656، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 935 ہے۔ ای سی پی کے مطابق حلقہ این اے 249 میں امیدوار کے چناؤ کیلئے پولنگ کی تاریخ 29 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری ووٹ کی تفصیل حاصل کرنے کیلئے شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8300 پر ایس ایم ایس کر سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 925647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925647/کراچی-حلقہ-این-اے-249-ضمنی-الیکشن-کیلئے-ووٹرز-کی-تفصیلات-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org