0
Tuesday 6 Apr 2021 20:12

سندھ میں 22 اپریل سے عملی طور پر تعلیمی عمل بحال ہوگا، سعید غنی

سندھ میں 22 اپریل سے عملی طور پر تعلیمی عمل بحال ہوگا، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے  22 اپریل سے سندھ میں عملی طور پر تعلیمی عمل بحال ہوگا۔ سعید غنی نے سندھ میں اسکولوں کے کُھلنے کے معاملے پر جاری بیان میں کہا کہ کسی ضلع میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو ضلعی انتظامیہ فیصلہ کرےگی، اس وقت صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ میں کوئی مخصوص ضلع متاثر نہیں ہے، سندھ کے تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کی شرح 2.6 فیصد ہے۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ نویں سے بارہویں جماعت تک کا تعلیمی عمل بلاتعطل جاری رہے گا اور امتحانات بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ بغیر امتحانات کے کسی کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج این سی او سی اجلاس میں کورونا متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کیلئے 28 اپریل تک اسکولوں کو بند کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 925662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش