QR CodeQR Code

روسی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

6 Apr 2021 20:15

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کل وزارت خارجہ تشریف لائیں گے، جہاں پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ وفود کی سطح پر مذاکرات ہونگے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستانی وفد جبکہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف روسی وفد کی قیادت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے اسلام آباد پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ائیرپورٹ پر روسی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا۔ روس میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان اور وزارتِ خارجہ کے سینیئر افسران بھی اس موقع پر وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کل وزارت خارجہ تشریف لائیں گے، جہاں پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستانی وفد جبکہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف روسی وفد کی قیادت کریں گے۔ وزارت خارجہ میں ہونے والے مذاکرات میں کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون، اقتصادی روابط کے فروغ، اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ روسی وزیر خارجہ، وزیراعظم عمران خان و دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ اس ملاقات سے توقع ہے کہ روسی وزیر خارجہ کا یہ دورہ، پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 925663

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925663/روسی-وزیر-خارجہ-دو-روزہ-دورے-پر-پاکستان-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org