QR CodeQR Code

جہانگیر ترین کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

6 Apr 2021 20:19

شہلا رضا کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کرینگے، جہاں وہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے، جسکے بعد نہ بزدار رہے گا اور نہ نیازی ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے صوبہ سندھ کی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماء جہانگیر ترین ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے، جہاں وہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے، جس کے بعد نہ بزدار رہے گا اور نہ نیازی ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 925666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925666/جہانگیر-ترین-کا-پیپلزپارٹی-میں-شمولیت-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org