0
Tuesday 6 Apr 2021 20:19

جہانگیر ترین کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

جہانگیر ترین کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے صوبہ سندھ کی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماء جہانگیر ترین ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے، جہاں وہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے، جس کے بعد نہ بزدار رہے گا اور نہ نیازی ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 925666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش