QR CodeQR Code

پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں کی ادائیگی میں مزید ریلیف کا امکان

6 Apr 2021 20:25

ذرائع کے مطابق جی 20 ممالک کورونا سے نمٹنے کے لیے کم آمدن والے اور ترقی پذیر ممالک کے قرضے مؤخر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جی 20 ممالک عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے کہنے پر پہلے بھی قرض وصولی مؤخر کر چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں کی ادائیگی میں مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے وزارت اقتصادی امور ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک، آئی ایم ایف اس ہفتےجی 20 ممالک کو دسمبر تک قرض وصولی کےالتواء کی اپیل کریں گے اور اسی تناظر میں وزارت اقتصادی امور نے پاکستان کا قرضہ مؤخر کرنے سے متعلق سفارشات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جی 20 ممالک سے پاکستان کو تقریباً 90 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملنے کا امکان ہے جو کہ جولائی سے دسمبر 2021ء تک متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق جی 20 ممالک کورونا سے نمٹنے کے لیے کم آمدن والے اور ترقی پذیر ممالک کے قرضے مؤخر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جی 20 ممالک عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے کہنے پر پہلے بھی قرض وصولی مؤخر کر چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 925667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925667/پاکستان-کو-جی-20-ممالک-سے-قرضوں-کی-ادائیگی-میں-مزید-ریلیف-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org