QR CodeQR Code

شرجیل میمن کو دوبارہ سندھ کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان

6 Apr 2021 20:30

ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ کے شفقت شیرازی اور ملیر کے ساجد جوکھیو بھی کابینہ میں شامل کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان رواں ہفتے متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو دوبارہ سندھ کابینہ کا حصہ بنانے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ چیئر مین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے مشاورت کے بعد کابینہ میں ردو بدل عمل میں لائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سندھ کے کئی وزراء کے قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ کابینہ میں دو وزراء اور دو مشیروں کے اضافے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ کے شفقت شیرازی اور ملیر کے ساجد جوکھیو بھی کابینہ میں شامل کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان رواں ہفتے متوقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 925669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925669/شرجیل-میمن-کو-دوبارہ-سندھ-کابینہ-میں-شامل-کئے-جانے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org