QR CodeQR Code

میرواعظ عمر فاروق کی نظربندی کے 20 ماہ مکمل، حریت کانفرنس (م) کا رہائی کا مطالبہ

6 Apr 2021 21:03

حریت کانفرنس (م) نے کہا کہ مقدس ماہ رمضان کی آمد کے پیش نظر حکام کو چاہیئے کہ وہ میرواعظ عمر فاروق سمیت تمام سیاسی نظر بندوں اور نوجوانوں جو جموں و کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں مقید رکھے گئے ہیں فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م)  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حریت چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی نظربندی کو پورے 20 مہینے مکمل ہو رہے ہیں۔ بیان کے مطابق میرواعظ عمر فاروق کو 4 اگست 2019ء کو خانہ نظر بند کردیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی نظر بندی کے خلاف بار بار آواز بلند کی جارہی ہے اور مختلف حلقوں سے میرواعظ کی رہائی کا مسلسل مطالبہ کیا جارہا ہے تاہم قابض حکام کی جانب سے ان کی مسلسل اور لگاتار نظربندی سے میرواعظ کے جملہ بنیادی انسانی حقوق پامال کئے جارہے ہیں جو حد درجہ افسوسناک ہے۔ حریت کانفرنس (م) نے کہا کہ مقدس ماہ رمضان کی آمد کے پیش نظر حکام کو چاہیئے کہ وہ میرواعظ عمر فاروق سمیت تمام سیاسی نظر بندوں اور نوجوانوں جو جموں و کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں مقید رکھے گئے ہیں فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 925674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925674/میرواعظ-عمر-فاروق-کی-نظربندی-کے-20-ماہ-مکمل-حریت-کانفرنس-م-کا-رہائی-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org