0
Tuesday 6 Apr 2021 19:30

المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ کا علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی وفات پر تعزیتی پیغام

المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ کا علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی وفات پر تعزیتی پیغام
اسلام ٹائمز۔ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی عباسی نے اپنے ایک پیغام میں حوزہ ہائے علمیہ پاکستان کے مایہ ناز استاد حجت الاسلام شیخ نوروز علی نجفی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پیغام کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:
انا للہ وانا الیہ راجعون، مدرسہ جعفریہ کراچی کے مدیر اور مخلص و عالم پرور مربی حجۃ الاسلام شیخ نوروز علی نجفی اعلیٰ اللہ مقامہ کے انتقال پرملال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔ آپ انتہائی متواضع اور اخلاق حسنہ سے آراستہ عالم دین تھے، جن کی بابرکت زندگی مکتب اہل بیت علیہم السلام کے شاگردوں کو پروان چڑھانے میں گزر گئی۔ اس عظیم عالم دین کے شاگرد پوری دنیا میں مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ یقیناً یہ کارنامہ ان کے نامہ اعمال کا سنہرا ورق ثابت ہوگا۔ “عاش سعیدا و مات سعیدا” اس خدمت گزار عالم دین کی رحلت پر پاکستان کے دینی مدارس، علمائے کرام، ان کے تلامذہ اور اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہ ایزدی میں دعا گو ہوں کہ رب العزت ان کے درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے! آمین
علی عباسی
خبر کا کوڈ : 925683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش