QR CodeQR Code

جعلی فنگر پرنٹس، ملتان میں آپریشن 2 افراد گرفتار، تحقیقات کا دائرہ وسیع

6 Apr 2021 22:15

ملتان پولیس تھانہ بی زیڈ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر کے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں خالد محبوب اور محمد ریاض شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے سلیکون پرنٹر کے 13000 فنگر پرنٹ مختلف کمپنیوں کی سمیں 13000 بیٹ باکس لکڑی والا جس میں ایک مشین لگی ہوئی ہے مشین کے ذریعے فنگر پرنٹ منتقل کیے جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس تھانہ بی زیڈ نے کاروائی کرتے ہوئے سلیکون کے جعلی فنگر پرنٹ بنانے والے گروہ کے 02 افراد کو گرفتار کر لیا، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ گرفتار ملزمان میں خالد محبوب اور محمد ریاض شامل ہیں۔ ملزمان تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں اپنے آپ کو موبائل کمپنی کا نمائندہ کہہ کر سادہ لوح لوگوں کے فنگر پرنٹ اکٹھے کر رہے تھے اور ان کے شناختی کارڈ کے ذریعے موبائل کمپنی سے سمیں نکلوا رہے تھے۔ اس گروہ کا کام لوگوں کے فنگر پرنٹ لیکر ان کو سلیکون پر شفٹ کر کے جعلی فنگر پرنٹ والے انگوٹھے تیار کرنا تھا۔ بعدازاں ان فنگر پرنٹ کو استعمال کر کے لوگوں کے نام کی سمیں نکال کر ناجائز مقاصد کے لئے استعمال کرنا تھا۔ ملتان پولیس تھانہ بی زیڈ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر کے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں خالد محبوب اور محمد ریاض شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے سلیکون پرنٹر کے 13000 فنگر پرنٹ مختلف کمپنیوں کی سمیں 13000 بیٹ باکس لکڑی والا جس میں ایک مشین لگی ہوئی ہے، مشین کے ذریعے فنگر پرنٹ منتقل کیے جاتے ہیں، 04 عدد بائیو میٹرک ڈیوائسز نادرا کا شناختی کارڈ بھاری تعداد میں ٹریس کیا گیا، ایس ایچ او بی زیڈ محمد امین نے سب انسپکٹر محمد صبور، محمد رضوان اور تھانہ کے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کی سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے تھانہ بی زیڈ کے پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔


خبر کا کوڈ: 925685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925685/جعلی-فنگر-پرنٹس-ملتان-میں-آپریشن-2-افراد-گرفتار-تحقیقات-کا-دائرہ-وسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org