QR CodeQR Code

بہاولنگر، بخشی خانے سے فرار ہونیوالے ڈاکو مقابلے کے بعد گرفتار

6 Apr 2021 22:24

واضح رہے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے سے ڈاکو محمد امجد عرف سونی ولد محمد اسلام قوم وٹو سکنہ گولو والا اور رضوان عرف جانی ولد ذوالفقار سکنہ بستی محمودپور موضع کبوتری ضلع بہاولنگر کو گرفتار کیا جس  سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چار روز قبل ضلع بہاولنگر کے بخشی خانہ منچن آباد کی دیوار توڑ کر فرار ہونیوالے، قتل، اقدام قتل، زنا بالجبر، رابری، نقب زنی، موٹر سائیکل چوری، اور ناجائز اسلحہ سمیت 49 سنگین مقدمات میں ملوث مفرور دو خطرناک ڈاکو کو  پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ جن میں ایک ڈاکو زخمی تھا۔ واضح رہے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے سے ڈاکو  محمد امجد عرف سونی ولد محمد اسلام قوم وٹو سکنہ گولو والا اور رضوان عرف جانی ولد ذوالفقار سکنہ بستی محمود پور موضع کبوتری ضلع بہاولنگر کو گرفتار کیا۔ جس  سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ جس پر سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے خطرناک ڈاکووں کا جوانمردی سے مقابلہ کرنے اور دونوں کو گرفتار کرنے پر محافظ اسکواڈ کے جوانوں اور کاروائی میں شامل دیگر افسران کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔


خبر کا کوڈ: 925688

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925688/بہاولنگر-بخشی-خانے-سے-فرار-ہونیوالے-ڈاکو-مقابلے-کے-بعد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org