QR CodeQR Code

کرونا کیسز سامنے آنے پر گلگت میں ویمن ڈگری کالج سیل

6 Apr 2021 22:31

دوسری جانب گلگت بلتستان میں بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں ویمن ڈگری کالج میں کرونا کے پانچ کیسز سامنے آنے کے بعد کالج کو سیل کر دیا گیا۔ منگل کے روز کالج کے پانچ اساتذہ و طلبہ میں کویڈ کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد انتطامیہ نے کالج کو بند کر دیا۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔ یاد رہے کہ این سی او سی نے ملک بھر میں بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو روز کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 925691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925691/کرونا-کیسز-سامنے-ا-نے-پر-گلگت-میں-ویمن-ڈگری-کالج-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org