0
Tuesday 6 Apr 2021 22:31

کرونا کیسز سامنے آنے پر گلگت میں ویمن ڈگری کالج سیل

کرونا کیسز سامنے آنے پر گلگت میں ویمن ڈگری کالج سیل
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں ویمن ڈگری کالج میں کرونا کے پانچ کیسز سامنے آنے کے بعد کالج کو سیل کر دیا گیا۔ منگل کے روز کالج کے پانچ اساتذہ و طلبہ میں کویڈ کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد انتطامیہ نے کالج کو بند کر دیا۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔ یاد رہے کہ این سی او سی نے ملک بھر میں بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو روز کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 925691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش