QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں پولیس ایکٹ 1861ء لاگو ہے، مشیر قانون

6 Apr 2021 23:25

منگل کے روز جی بی اسمبلی اجلاس کے دوران حاجی رحمت خالق کے ایک توجہ دلاﺅ نوٹس پر سید سہیل عباس نے ایوان کو بتایا کہ ہم نے نیا گلگت بلتستان پولیس ایکٹ بنایا ہے، اس ایکٹ کو کابینہ سے منظور کرانے کے بعد ایوان میں پیش کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر قانون گلگت بلتستان سید سہیل عباس نے کہا ہے کہ جی بی میں ابھی تک پولیس ایکٹ 1861ء لاگو ہے۔ صوبائی حکومت پولیس کو بااختیار بنانے اور نیا پولیس ایکٹ لانے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے منگل کے روز جی بی اسمبلی اجلاس کے دوران حاجی رحمت خالق کے ایک توجہ دلاﺅ نوٹس پر ایوان کو بتایا کہ کے پی کے نے اپنا پولیس ایکٹ بنایا ہے۔ اس ایکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے نیا گلگت بلتستان پولیس ایکٹ بنایا ہے، اس ایکٹ کو کابینہ سے منظور کرانے کے بعد ایوان میں پیش کرینگے۔ اس سے قبل حاجی رحمت خالق نے ایک توجہ دلاﺅ نوٹس پر ایوان کو بتایا کہ پولیس ایکٹ 1861ء ابھی تک گلگت بلتستان میں نافذ ہے۔ اب 2021ء چل رہا ہے، 1816ء کہاں اور 2021ء کہاں، اس لیے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں نے نیا پولیس ایکٹ بنایا ہے، اس لیے دوسرے صوبوں کو نئے پولیس ایکٹ کے تحت جو اختیارات مل چکے ہیں اس سے زیادہ جی بی پولیس کو اختیارات دے کر پولیس سے بہتر انداز میں کام لیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 925705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925705/گلگت-بلتستان-میں-پولیس-ایکٹ-1861ء-لاگو-ہے-مشیر-قانون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org