QR CodeQR Code

چینی سفیر گلگت پہنچ گئے، چینی یادگار پر حاضری

6 Apr 2021 23:43

چینی سفیر نے شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران ہلاک ہونے والے چینی مزدوروں کی قبروں پر حاضری دی اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ چینی سفیر نونگ زونگ گلگت پہنچ گئے جہاں انہوں نے چائنہ یادگار پر حاضری دی اور چینی قبروں پر پھول چڑھائے۔ چینی سفیر نے شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران ہلاک ہونے والے چینی مزدوروں کی قبروں پر حاضری دی اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مہمان سفیر کے ساتھ ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نزیر احمد ایڈووکیٹ اور اوسیز چائنیز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے چیئرمین سید آغا عبد الشکور بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چینی قبروں پر اگربتی اور شمعیں روشن کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 925708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925708/چینی-سفیر-گلگت-پہنچ-گئے-یادگار-پر-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org