0
Wednesday 7 Apr 2021 01:00

تحریک لبیک سے معاہدہ، حکومت نے خصوصی کمیٹی بنا دی

تحریک لبیک سے معاہدہ، حکومت نے خصوصی کمیٹی بنا دی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کے ساتھ طے شدہ معاہدہ کے مسودے کو قرارداد کی شکل دینے کیلئے حکومت نے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔ حکومت نے تحریک لبیک کے ساتھ طے شدہ معاہدہ کے مسودے کو قرار داد کی شکل دینے کیلیے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔ خصوصی کمیٹی تحریک لبیک کے ساتھ کیے گئے معاہدہ کو قرارداد کے ذریعے پارلیمنٹ سے منظوری لینے کیلیے پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ 17 فروری کو تحریک لبیک نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن 10 فروری کو وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ حکومت 20 اپریل تک حکومت فرانسیسی سفیر کو گستاخانہ خاکے شائع کرنے پراحتجاجا ً پاکستان سے ملک بدر کرنے کے حوالے سے اقدامات کرے گی اور اس معاملے پر پارلیمنٹ سے بھی منظوری لے گی۔
خبر کا کوڈ : 925717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش