QR CodeQR Code

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس، نواز شریف، آصف زرداری کے کیسز کا جائزہ

7 Apr 2021 01:35

اجلاس میں 56 پنجاب پبلک لمیٹڈ کمپنیز، آٹا اور شوگر سبسڈی اسیکنڈل کے مقدمات میں اب تک کی گئی تحقیقات سمیت کے الیکٹرک، این ٹی ایس، روز ویلٹ ہوٹل کی بندش، سندھ فیسٹیول کیس، این آئی سی وی ڈی کراچی کیسز کا جائزہ لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی سمیت نواز شریف، آصف علی زرداری، شوکت عزیز، راجہ پرویز اشرف، سید یوسف رضا گیلانی کے کیسز سمیت مختلف کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 56 پنجاب پبلک لمیٹڈ کمپنیز، آٹا اور شوگر سبسڈی اسیکنڈل کے مقدمات میں اب تک کی گئی تحقیقات سمیت کے الیکٹرک، این ٹی ایس، روز ویلٹ ہوٹل کی بندش، سندھ فیسٹیول کیس، این آئی سی وی ڈی کراچی کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق احتساب سب کے لئے کی پالیسی پرسختی سے عمل پیرا ہے، نیب کی وابستگی صرف اورصرف ریاست پاکستان سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 925722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925722/چیئرمین-نیب-کی-زیر-صدارت-اجلاس-نواز-شریف-آصف-زرداری-کے-کیسز-کا-جائزہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org