QR CodeQR Code

ننگرہار میں طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ، 4 پولیس اہلکار جاں بحق

7 Apr 2021 02:02

گزشتہ چند دنوں کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، سیکیورٹی حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 26 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغان صوبے ننگرہار میں طالبان نے چیک پوسٹ پر حملے کرکے 4 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ننگرہار میں طالبان کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے، مقامی انتظامیہ نے ابھی تک حملے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا جب کہ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ دوسری جانب افغانستان میں گزشتہ چند دنوں کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، سیکیورٹی حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 26 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 925724

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925724/ننگرہار-میں-طالبان-کا-چیک-پوسٹ-پر-حملہ-4-پولیس-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org