QR CodeQR Code

پبلک سروس کمیشن کے امتحانات، جامعہ اشرفیہ کے طلبہ بازی لے گئے

7 Apr 2021 08:35

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے عربی لیکچرار کے امتحان میں پہلی پوزیشن جامعہ اشرفیہ لاہور کے فاضل مولانا ارشد خان اور تیسری پوزیشن بھی جامعہ اشرفیہ لاہور ہی کے فاضل اور استاد مفتی محمد جمیل نے حاصل کی۔ جامعہ اشرفیہ میں دونوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے ممتاز دینی مدرسے جامعہ اشرفیہ کا اعزاز، پنجاب پبلک سروس کمیشن کے عربی لیکچرار کے امتحان میں پہلی پوزیشن جامعہ اشرفیہ لاہور کے فاضل مولانا ارشد خان اور تیسری پوزیشن بھی جامعہ اشرفیہ لاہور ہی کے فاضل اور استاد مفتی محمد جمیل نے حاصل کی۔ جامعہ اشرفیہ میں دونوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کی طرف سے عربی لیکچرار کی 8 خالی آسامیوں پر تعیناتی کیلئے ایم اے عربی کے حامل 2700 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا، جن 8 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، ان میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالوں کا تعلق جامعہ اشرفیہ سے ہے۔

جامعہ اشرفیہ لاہور میں ان پوزیشن حاصل کرنیوالے علماء کے اعزاز تقریب منعقد ہوئی۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے ان کو اعزازی شیلڈ اور انعامات سے نوازا۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، ناظم مولانا حافظ اسعد عبید، مولانا حافظ زبیر حسن، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا حسن اشرفی، مولانا طارق محمود مکی اور مولانا مجیب الرحمٰن انقلابی سمیت دیگر علماء نے تقریب میں شرکت کی۔ حافظ فضل الرحیم اشرفی کا کہنا تھا کہ ہمارے طلبہ نے پوزیشن لے کر ہمارے ادارے کا نام روشن کیا اور ہمارا سر بھی فخر سے بلند کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 925737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925737/پبلک-سروس-کمیشن-کے-امتحانات-جامعہ-اشرفیہ-طلبہ-بازی-لے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org