0
Wednesday 7 Apr 2021 10:04

پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں بھی جلد اپنی اپنی راہ لیں گی، فردوس عاشق

پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں بھی جلد اپنی اپنی راہ لیں گی، فردوس عاشق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی دیگر جماعتیں بھی جلد اپنی اپنی راہ لیتی نظر آئیں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دیئے گئے زخموں کے بعد اے این پی کی جدائی نے جعلی راجکماری، فسادی مولانا کا سوگ طویل کر دیا ہے۔ فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی کشتی سے مانگے تانگے کے ملاحوں نے چھلانگیں لگانا شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی نے واضح کہا کہ پی ڈی ایم مخصوص جماعت کے ہاتھوں ہائی جیک ہوچکی ہےاور اسے اب ذاتی ایجنڈے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 925745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش