0
Wednesday 7 Apr 2021 10:15

پاکستان میں کورونا کیسز 7 لاکھ سے تجاوز کر گئے

پاکستان میں کورونا کیسز 7 لاکھ سے تجاوز کر گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں اور ملک میں وبا سے ہلاک افراد کی تعداد 15 ہزار  اور کیسز 7 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41699 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4004 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 102 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.6 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15026 ہو گئی اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 188 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 64373 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2631 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 620789 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 925748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش