0
Wednesday 7 Apr 2021 10:23

حکومت کو نئے ایف بی آر چیئرمین کی تلاش

حکومت کو نئے ایف بی آر چیئرمین کی تلاش
اسلام ٹائمز۔ وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) پر غیر یقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں اور دارالحکومت اسلام آباد میں یہ بات ہوتی نظر آ رہی ہے کہ ادارے کے موجودہ چیئرمین جاوید غنی کو چند روز میں تبدیل کر دیا جائے گا یا بجٹ 22-2021ء کے لیے انہیں تین ماہ کی توسیع دی جائے گی۔ جاوید غنی جو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں ایف بی آر کے چوتھے چیئرمین ہیں کی مدت ملازمت 10 اپریل کو پوری ہو رہی ہے، انہیں پانچ ماہ تک اضافی چارج دینے کے بعد 29 دسمبر 2020ء کو ایف بی آر کا مستقل چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔ حکومت کے اعلیٰ عہدیداران سے پس پردہ انٹرویو میں یہ بات سامنے آئی کہ موجودہ چیئرمین کو رواں مالی سال کے بجٹ تک عہدے پر برقرار رکھنے کی تجویز زیر غور ہے، دوسری جانب دیگر عہدیداران انتظامیہ کی سربراہی کے لیے نیا چہرہ تلاش کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی نے میڈیا کو بتایا کہ کام میں تسلسل رکھا جائے گا، تاہم انہوں نے حکومتی منصوبوں اور نام ظاہر نہیں کیے۔
خبر کا کوڈ : 925750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش