0
Wednesday 7 Apr 2021 11:11

کراچی، گلستان جوہر میں دکان میں دھماکا، 2 بچے جاں بحق

کراچی، گلستان جوہر میں دکان میں دھماکا، 2 بچے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ گلستان جوہر میں محکمہ موسمیات کے قریب دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں دھماکا الجدید موڑ کے قریب یونیورسٹی روڈ پر ہوا جس کی شدت کی وجہ سے دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے عمارت اور ساتھ کی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ پولیس کا بتانا ہےکہ دھماکے کی نوعیت کا پتا لگانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے جو یہ تعین کرے گا کہ آیا دھماکا بیٹریوں کی وجہ سے ہوا یا سلنڈر کا پھٹنا اس کی وجہ بنا تاہم ابتدائی طور پر یہ واقعہ حادثہ لگتا ہے جس میں دہشتگردی کے شواہد سامنے نہیں آ رہے۔ پولیس نے دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ دیگر 5 زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 925764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش