0
Wednesday 7 Apr 2021 11:14

تحریک انصاف پنجاب میں نیا فارورڈ بلاک بن گیا

تحریک انصاف پنجاب میں نیا فارورڈ بلاک بن گیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف پنجاب میں نیا فارورڈ بلاک بن گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کرسی بھی خطرے میں آ گئی۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر پندرہ سے زائد قومی و صوبائی اراکین اسمبلی، وزراء اور مشیروں کا اکٹھ ہوا۔ پاور شو میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ناراض اراکین اسمبلی بھی شریک تھے۔ خرم لغاری نے وزیراعلی کیخلاف وزیراعظم کو شکایت کی تھی جبکہ قلمدان تبدیل ہونیوالے نعمان لنگڑیال بھی جہانگیر ترین کیساتھ ہیں۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر اکٹھے ہونے وزراء، اراکین اسمبلی اور مشیروں نے پارٹی کے اندر اور عدالتوں میں ہر طرح کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔ جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر اجلاس کے بعد وزراء، اراکین اسمبلی جہانگیر ترین کیساتھ عدالت میں بھی پیش ہوئے۔
 
جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، غلام لالی اور راجہ ریاض، صوبائی وزراء نعمان لنگڑیال، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، اسلم بھروانہ، عبدالحئی دستی، خرم لغاری، طاہر رندھاوا، امین ایم خان، افتخار گوندل، غلام رسول سنگا، سلمان نعیم اور ساجد وڑائچ اجلاس میں شریک ہوئے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کے ذرائع کے مطابق اس ‘‘اتحاد’’ کو درپردہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ دوسری جانب مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کرپٹ عناصر کیخلاف احتسابی عمل شروع کئے ہوئے ہیں اور اس عمل کی زد میں غیروں کیساتھ اب اپنے بھی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق جہانگیر ترین کا ساتھ دینے والوں میں بھی اکثریت ایسے ارکان کی ہے جن کا دامن کرپشن کے داغوں سے داغدار ہے۔
خبر کا کوڈ : 925767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش